سورة الشعراء - آیت 12

قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

موسی نے کہا اے میرے رب مجھے خوف ہے کہ کہیں وہ مجھ کو جھٹلا دیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي ﴾ ” انہوں نے کہا، میرے رب ! میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے۔“ عرض کی﴿ قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي وَاجْعَل لِّي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي هَارُونَ أَخِي﴾ (طٰہٰ: 20؍25۔ 30) ” اے میرے رب ! میرا سینہ کھول دے میرے کام کو میرے لئے آسان کردے، میری زبان کی گرہ کو کھول دے تاکہ یہ لوگ میری بات کو سمجھ سکیں۔ میرے خاندان میں سے میرے لئے ایک وزیر مقرر کردے، ہارون کو جو میرا بھائی ہے۔ “