سورة الشعراء - آیت 9

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک آپ کارب زبردست اور رحمن کرنے والا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ ﴾ ” اور آپ کا رب غالب ہے۔“ یعنی جو تمام مخلوق پر غالب ہے اور تمام عالم علوی و سفلی اس کے سامنے سرنگوں ہیں ﴿ الرَّحِيمُ ﴾ اس کی رحمت ہر چیز پر سایہ کناں ہے، اس کی نوازشیں ہر زندہ چیز تک پہنچتی ہیں۔ وہ غالب ہے، بد بختوں کو مختلف عقوبتوں کے ذریعے سے ہلاک کرتا ہے اور سعادت مندوں پر بہت مہربان انہیں ہر شر اور ہر بلا سے نجات دیتا ہے۔