سورة الفرقان - آیت 57
قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آپ ان لوگوں سے کہہ دیجئے کہ میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، لیکن ہاں جو چاہے اپنے رب کاراستہ اختیار کرے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا ﴾ ” مگر جو چاہیے یہ کہ وہ اپنے رب کی طرف کوئی راستہ پکڑے۔“ یعنی سوائے اس شخص کے کہ جو کوئی اللہ تعالیٰ کے راستے میں اس کی رضا کی خاطر کچھ خرچ کرنا چاہتا ہے، تو اس بارے میں بھی میں تمہیں ترغیب دیتا ہوں لیکن تمہیں اس پر مجبور نہیں کرتا اور تمہارے ذمے میرا کوئی اجر نہیں، یہ تو تمہاری اپنی مصلحت اور تمہارے رب کے پاس پہنچانے والے راستے پر تمہارا گامزن ہونا ہے۔