سورة الفرقان - آیت 12

إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

) جب وہ آگ ان کو دور سے دیکھے گی تو یہ اس کے غضب اور جوش کی آواز سنیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍ بَعِيدٍ ﴾ ” جب وہ ( آگ) ان کو دیکھے گی دور کی جگہ سے۔“ یعنی اس سے پہلے کہ وہ جہنم میں پہنچیں اور جہنم ان کو وصول کرے ﴿ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا ﴾ ” وہ (اپنے اوپر) اس کے غیظ و غضب کی آوازیں سنیں گے“ ﴿ وَزَفِيرًا ﴾ ” اور دھاڑنا ( سنیں گے)۔“ کہ جس سے صدمے اور خوف کی وجہ سے کلیجے پھٹ جائیں گے اور دل پارہ پارہ ہوجائیں گے اور قریب ہے کہ ان میں کوئی خوف اور دہشت کے مارے مر ہی جائے۔ جہنم اپنے خالق کے غضب کی وجہ سے ان پر غضب ناک ہوگی، ان کے کفر اور برائی کی کثرت کی وجہ سے جہنم کے شعلے اور زیادہ ہوجائیں گے۔