سورة الأنبياء - آیت 11
وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور کتنی ہی بستیاں جو ظلم و شرارت میں غرق تھیں ہم نے پامال کر ڈالیں اور ان کے بعد دوسرے گروہوں کو اٹھا کھڑا کیا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جھٹلانے والے ظالموں کو ان قوموں کے انجام سے ڈراتا ہے جنہوں نے دیگر انبیاء و مرسلین کی تکذیب کی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ﴿ وَكَمْ قَصَمْنَا﴾ اور کتنی ہی ہم نے ہلاک کردیں۔ یعنی جڑ کاٹنے والے عذاب کے ذریعے سے ﴿ مِن قَرْيَةٍ﴾ بستیاں جنہوں نے اپنے انجام کو نظر انداز کیا۔ ﴿وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ﴾ اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوموں کو پیدا کیا۔