سورة طه - آیت 84

قَالَ هُمْ أُولَاءِ عَلَىٰ أَثَرِي وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

موسی نے عرض کیا وہ مجھ سے دور نہیں، میرے نقش قدم پر ہیں، اور اے پروردگار ! میں نے تیرے حضور آنے میں جلدی کی کہ تو خوش ہو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

موسیٰ علیہ السلام علیہ السلام نے غرض کیا : ﴿هُمْ أُولَاءِ عَلَىٰ أَثَرِي ﴾ وہ یہاں سے قریب ہی ہیں وہ عنقریب میرے پیچھے پہنچ جائیں گے اور جس چیز نے مجھے تیری جناب میں جلدی حاضر ہونے پر آمادہ کیا وہ ہے تیرے قرب کی طلب، تیری رضا کے حصول میں جلدی اور تیرا شوق۔