سورة طه - آیت 58

فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانًا سُوًى

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اچھا ہم بھی اسی طرح کے جادو کا کرتب تجھے لا دکھائیں گے۔ ہمارے اور اپنے درمیان ایک دن (مقابلہ کا) مقرر کردے، نہ تو ہم اس سے پھریں نہ تو دونوں کی جگہ برابر ہوئی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانًا سُوًى﴾ اور طے کر دے کہ کب اور کہاں مقابلہ کرنا ہے یعنی اس کا ہمیں بھی علم ہو اور تمہیں بھی۔ یا کؤئی ہموار میدان ہو جہاں ان کر تبوں کا مشاہدہ ممکن ہو۔