سورة طه - آیت 49

قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(چنانچہ وہ گئے اور) فرعون نے پوچھا اگر ایسا ہی ہے تو بتلاؤ تمہارا پروردگار کون ہے اے موسی؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی فرعون نے موسیٰ سے انکار کے طور پر کہا : ﴿فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ﴾ ” تم دونوں کا رب کون ہے اے موسی؟“ موسیٰ نے نہایت واضح اور کافی و شافی جواب دیا۔