سورة مريم - آیت 91

أَن دَعَوْا لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ لوگ اللہ کے لیے بیٹا ہونے کا دعوی کررہے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ أَن دَعَوْا لِلرَّحْمـٰنِ وَلَدًا  ﴾ ” اس بنا پر کہ انہوں نے رحمٰن کی اولاد ٹھہرائی۔“ یعنی اس بدترین دعویٰ کی بنا پر ان تمام مخلوقات کی حالت یہ ہوتی جو ان آیات میں ذکر کی گئی ہے۔