سورة الإسراء - آیت 109

وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۩

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ ٹھوڑیوں کے بل (اس کے آگے) گر پڑتے ہیں، ان کی آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں، کلام حق کی سماعت ان کی عاجزی اور زیادہ کردیتی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ ﴾ ” اور گرتے ہیں وہ ٹھوڑیوں پر“ یعنی منہ کے بل ﴿يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ﴾ ” روتے ہوئے اور زیادہ کرتا ہے ان کو“ یعنی قرآن ﴿ خُشُوعًا ﴾ ” خشوع خضوع میں۔“ یہ اہل کتاب کے ان مومنین کی مانند ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے احسان کیا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اور اس کے بعد ایمان لائے۔