سورة الإسراء - آیت 63

قَالَ اذْهَبْ فَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اللہ نے فرمایا، جا اپنی راہ لے، جو کوئی بھی ان میں سے تیرے پیچھے چلے گا تو اسکے لیے اور تیرے لیے جہنم کی سزا ہوئی، پوری پوری سزا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا : ﴿اذْهَبْ فَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ﴾ ” جا، ان میں سے جس نے تیری پیروی کی“ اور اپنے رب اور اپنے حقیقی سر پرست کو چھوڑ کر تجھے چن لیا۔ ﴿ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُورًا﴾ ” پس تم سب کی سزا جہنم ہے، سزا پوری“ یعنی تمہارے لیے تمہارے اعمال کی پوری پوری جزا جمع کردی گئی ہے۔