سورة الإسراء - آیت 14

اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(ہم کہیں گے) اپنا نامہ پڑھ لے، آج کے دن خود تیرا وجود ہی تیرے احتساب کے لیے بس کرتا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا ﴾ ’’پڑھ لے اپنی کتاب، تو ہی کافی ہے آج کے دن اپنا حساب لینے والا‘‘ یہ سب سے بڑا عدل و انصاف ہے کہ بندے سے کہا جائے کہ وہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے تاکہ معلوم ہوجائے کہ اس کے ذمہ کون کون سے حقوق ہیں جو سزا کے موجب ہیں۔