سورة الحجر - آیت 74
فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پس ہم نے وہ بستی زیر و زبر کر ڈالی اور پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی ان پر بارش کی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا﴾ ” پھر کر ڈالی ہم نے وہ بستی اوپر تلے“ یعنی ہم نے ان پر ان کی بستی کو الٹ دیا ﴿ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ﴾ ” اور ان پر کھنگر کے پتھروں کی بارش برسائی“ یہ پتھر اس شخص کا پیچھا کرتے تھے جو بستی سے فرار ہوتا تھا