فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ
پس چاہیے کہ کچھ رات رہے اپنے گھر کے لوگوں کو لے کر نکل جاؤ اور ان کے پیچھے قدم اٹھاؤ اور اس بات کا خیال رکھو کہ کوئی پیچھے مڑ کے نہ دیکھے، جہاں جانے کا حکم دے دیا گیا ہے (اس طرف رخ کیے) چلے جائیں۔
﴿فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ ﴾’’پس لے نکل اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے سے“ یعنی رات کے اوقات میں جب لوگ سو رہے ہوں اور کسی کو آپ کے نکل جانے کا علم نہ ہو ﴿وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ ﴾ ” اور تو ان کے پیچھے چل اور تم میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے“ یعنی جلدی سے نکل جاؤ﴿وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ﴾ ” اور چلے جاؤ جہاں تم کو حکم دیا جاتا ہے“ گویا ان کے ساتھ کوئی رہبر تھا جو ان کی راہنمائی کرتا تھا کہ انہیں کہاں جانا ہے۔