سورة الحجر - آیت 29

فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تو جب ایسا ہو کہ میں اسے درست کردوں (یعنی وہ وجود تکمیل کو پہنچ جائے) اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو چاہے کہ تم سب اس کے آگے سربسجود ہوجاؤ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ﴾ ”اور اپنی روح اس میں پھونک دوں، تو سب اس کو سجدہ کرتے ہوئے گر پڑنا۔“ پس انہوں نے اپنے رب کے حکم کی تعمیل کی۔