وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ۗ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ
اور انہوں نے اللہ کے لیے اس کو ہم درجہ بنائے کہ لوگوں کو اس کی راہ سے بھٹکائیں، (اے پیغبر) تم کہہ دو اچھا (زندگی کے چند روزہ) فائدے برت لو، پھر بالآخر تمہاری راہ آتش دوزخ ہی کی طرف ہے۔
﴿وَجَعَلُوا لِلَّـهِ أَندَادًا﴾ ” اور ٹھہرائے انہوں نے اللہ کے لئے مقابل“ یعنی اللہ تعالیٰ کے ہمسر اور شریک ﴿ لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ﴾ ” تاکہ اس کے راستے سے گمراہ کریں۔“ یعنی، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہمسر بناکر اور ان کی عبادت کی طرف دعوت دے کر بندوں کو اللہ کے راستے سے بھٹکا سکیں ﴿قُلْ﴾ ان کو وعید سناتے ہوئے کہہ دیجئے ﴿ تَمَتَّعُواا﴾ اپنے کفر اور گمراہی سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالو۔ پس یہ تمہیں کوئی فائدہ نہ دیں گے ﴿ فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ﴾ ” اس لیے کہ تمہارا ٹھکانہ جہنم ہے“ اور یہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔