سورة یوسف - آیت 98
قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
باپ نے کہا وہ وقت دور نہیں کہ میں اپنے پروردگار سے تمہارے لیے دعائے مغفرت کروں وہ بڑا بخشنے والا بڑی ہی رحمت والا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ﴾ یعقوب علیہ السلام نے ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جواب دیا : ﴿سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ﴾ ”میں ضرور تمہارے لئے اپنے رب سے بخشش مانگوں گا، بلا شبہ وہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔“ اور مجھے امید ہے کہ وہ تمہیں بخش دے گا، تم پر رحم کرے گا اور تمہیں اپنی رحمت سے ڈھانپ دے گا۔ کہا جاتا ہے کہ حضرت یعقوب نے ان کے لئے استغفار کو فضیلت والے وقت سحر تک موخر کردیا تاکہ استغفار کامل ترین اور قبولیت کے قریب ترین ہو۔