سورة یوسف - آیت 97

قَالُوا يَا أَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ (شرم و ندامت میں ڈوب کر) بولے اے ہمارے باپ ! ہمارے گناہوں کی مغفرت کے لیے (اللہ کے حضور) دعا کر، فی الحقیقت ہم سے سراسر قصور ہی ہوتے رہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں نے اپنے گناہ کا اقرار کرتے ہوئے کہا : ﴿ يَا أَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ﴾ ” ابا جان ! ہمارے لئے ہمارے گناہوں کی بخشش طلب کریں بے شک ہم گناہ گار تھے“ کیونکہ ہم نے آپ کے ساتھ جو سلوک کیا اس کی بنا پر ہم خطا کار ہیں۔