سورة یوسف - آیت 57
وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جو لوگ (اللہ پر) ایمان لائے اور (بدعملیوں سے) بچتے رہے ان کے لیے تو آخرت کا اجر اس سے کہیں بہتر ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لئے فرمایا : ﴿وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ ﴾ ” آخرت کا اجر دنیا کے اجر سے بہتر ہے“ ﴿لِّلَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ ﴾ ” ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اللہ سے ڈرتے رہے۔“ یعنی جن لوگوں میں تقویٰ اور ایمان جمع ہے۔ پس تقویٰ کے ذریعے سے حرام امور، یعنی کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو ترک کیا جاتا ہے اور ایمان کامل کے ذریعے سے ان امور میں تصدیق قلب حاصل ہوتی ہے جن امور کی تصدیق کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور فرض و مستحب، اعمال قلوب اور اعمال جوارح، تصدیق قلب کی پیروی کرتے ہیں۔