سورة یوسف - آیت 12

أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًا يَرْتَعْ وَيَلْعَبْ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کل ہمارے ساتھ اسے (جنگل میں) جانے دیجیے کہ کھائے پیے، کھیلے کودے، ہم اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

تو کہنے لگے﴿ اَرْسِلْہُ مَعَنَا غَدًا یَّرْتَعْ وَیَلْعَبْ﴾’’بھیج دو اس کو ہمارے ساتھ کل کو خوب کھائے اور کھیلے‘‘ یعنی وہ جنگل میں تفریح کر کے وحشت دور کرلے۔﴿ وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ﴾ ’’اور ہم اس کے نگہبان ہیں۔‘‘ یعنی ہم اس کا دھیان رکھیں گے اور ہر تکلیف دہ چیز سے اس کی حفاظت کریں گے۔ یعقوب علیہ السلام نے جواب میں ان سے فرمایا