سورة ھود - آیت 79
قَالُوا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان لوگوں نے کہا تجھے معلوم ہوچکا ہے کہ تیری ان بیٹیوں سے ہمیں کوئی سروکار نہیں، اور تو اچھی طرح جانتا ہے ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالُوا ﴾ انہوں نے لوط علیہ السلام سے کہا : ﴿لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ ﴾ ” تو تو جانتا ہے ہمیں ٰ تیری بیٹیوں سے کوئی غرض نہیں، اور تو جانتا ہے جو ہم چاہتے ہیں“ یعنی ہم صرف مردوں کے ساتھ بدکاری کرنا چاہتے ہیں اور عورتوں میں ہمیں کوئی رغبت نہیں۔