سورة ھود - آیت 65
فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ۖ ذَٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
لیکن لوگوں نے (اور زیادہ ضد میں آکر) اسے ہلاک کر ڈالا، تب صالح نے کہا، (اب تمہیں صرف) تین دن (کی مہلت ہے) اپنے گھروں میں کھا پی لو، یہ وعدہ ہے، جھوٹا نہ نکلے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَعَقَرُوهَا فَقَالَ ﴾ ” پس انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ دئیے تو کہا“ یعنی جناب صالح علیہ السلام ﴿ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ۖ ذَٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ ﴾ ” تم اپنے گھروں میں تین دن فائدہ اٹھاؤ، یہ وعدہ ہے جو جھوٹا نہیں ہوگا“ بلکہ یہ ضرور واقع ہو کر رہے گا۔