سورة یونس - آیت 44
إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئًا وَلَٰكِنَّ النَّاسَ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یقینا اللہ انسانوں پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا (کہ انہیں جبرا اندھا بہرا بنا دے) مگر خود انسان ہی ہے جو اپنے اوپر ظلم کرتا ہے (کہ اس کی بخشی ہوئی قوتوں سے کام نہیں لیتا اور ہٹ اور ضد میں آکر سچائی سے انکار کردیتا ہے)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّ اللَّـهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئًا﴾ ” للہ لوگوں پر کچھ بھی ظلم نہیں کرتا“ پس وہ لوگوں کی برائیوں کو بڑھاتا ہے، نہ نیکیوں میں کمی کرتا ہے۔ ﴿ وَلَـٰكِنَّ النَّاسَ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ﴾ ” لیکن لوگ ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔“ ان کے پاس حق آتا ہے مگر یہ اسے قبول نہیں کرتے ہیں، تب اللہ تعالیٰ سزا کے طور پر ان کے دلوں، ان کے کانوں اور ان کی آنکھوں پر مہر لگا دیتا ہے۔