سورة الانفال - آیت 18
ذَٰلِكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ سب تو ہوچکا، اب سن رکھو کہ اللہ کافروں کی مخفی تدبیروں کو (جو وہ دعوت حق کے مٹانے کے لیے کر رہے ہیں) کمزور کردینے والا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ذَٰلِكُمْ﴾یہ فتح و نصرت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ ﴿وَأَنَّ اللَّـهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ﴾ ” اور بلاشبہ اللہ کافروں کی تدبیر کو کمزور کردینے والا ہے۔“ یعنی کفار اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جو مکر و فریب اور سازشیں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی چالوں کو کمزور کرتا ہے اور انہی کو ان کی چالوں میں پھنسا دیتا ہے۔