سورة الاعراف - آیت 183
وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم انہیں ڈھیل دیتے ہیں (یعنی ہمارا قانون جزا ایسا ہے کہ نتائج بتدریج ظہور میں آتے ہیں اور مہلتوں پر مہلتیں ملتی رہتی ہیں، اور ہماری مخفی تدبیر بڑی ہی مضبوط ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَأُمْلِي لَهُمْ﴾” اور میں ان کو مہلت دیتا ہوں“ یہاں تک کہ وہ یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ ان کا مواخذ ہ نہیں کیا جائے اور ان کو سزا نہیں دی جائے گی، پس وہ کفر اور سرکشی میں بڑھتے چلے جاتے ہیں اور ان کے شر میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ بنا بریں ان کی سزا میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور ان کا عذاب کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور انہیں علم تک نہیں ہوتا۔ اس لئے فرمایا : ﴿إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ ﴾ ” میری تدبیر (بڑی) مضبوط ہے۔“ یعنی میری چال بہت مضبوط اور کارگر ہے۔