سورة الاعراف - آیت 140
قَالَ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَٰهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(نیز) موسیٰ نے کہا، کیا تم چاہتے ہو خدا کے سوا کوئی معبود تمہارے لیے تلاش کروں؟ حالانکہ وہی ہے جس نے تمہیں دنیا کی قوموں پر فضیلت دی ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
فرمایا ﴿ أَغَيْرَ اللَّـهِ أَبْغِيكُمْ إِلَـٰهًا﴾ ” کیا میں اللہ کے سوا تمہارے لئے کوئی اور معبود تلاش کروں۔“ یعنی کیا اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جو اپنی ذات، صفات اور افعال میں کامل معبود ہے، تمہارے لئے کوئی اور معبود تلاش کروں ﴿وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ﴾ ” حالانکہ اس نے تمہیں تمام دنیا پر فضیلت بخشی ہے“ اور اس فضیلت کا تقاضا یہ ہے کہ تم اس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنو۔۔۔ اور شکر گزاری یہ ہے کہ تم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو عبادت کا مستحق جانو اور ہر اس ہستی کا انکار کرو جسے اللہ تعالیٰ کے سوا پکارا جاتا ہے۔