سورة الاعراف - آیت 120

وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور پھر ایسا ہوا کہ (موسی کی سچائی دیکھ کر) جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِين قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ جادو گر سجدے میں گر پڑے اور کہنے لگے کہ ہم جہانوں کے پروردگار پر ایمان لائے (یعنی) موسیٰ علیہ السلام اور ہاورن کے پروردگار پر۔“ یعنی موسیٰ علیہ السلام جن معجزات اور دلائل کے ساتھ مبعوث ہوئے ہیں ہم ان کی تصدیق کرتے ہیں۔