سورة الاعراف - آیت 114
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
فرعون نے کہا، ضرور ملے گا اور تم سب میرے مقربوں کی صفت میں داخل ہوجاؤ گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ ﴾ فرعون نے کہا ﴿نَعَمْ﴾ ہاں تمہیں انعام سے نوازا جائے گا ﴿وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ﴾” اور اس پر مستزادیہ کہ تم میرے مقربین میں سے ہوجاؤ گے۔“ فرعون نے جادوگروں کو انعام و اکرام دینے، ان کو اپنے مقربین میں شامل کرنے اور ان کی قدر و منزلت بڑھانے کا وعدہ کرلیا تاکہ وہ موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں اپنی پوری طاقت صرف کردیں۔ جب لوگوں کے ایک بہت بڑے مجمع کے سامنے جادوگر موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں آئے۔