سورة النسآء - آیت 174
يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
لوگو تمہاے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے برہان (یعنی دلیل و حجت) آگئی، اور ہم نے تمہاری طرف چمکتی ہوئی روشنی بھیج دی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- برہان، ایسی دلیل قاطع، جس کے بعد کسی کو عذر کی گنجائش نہ رہے اور ایسی حجت جس سے ان کے شبہات زائل ہوجائیں، اسی لئے آگے اسے نور سے تعبیر فرمایا۔ 2- اس سے مراد قرآن کریم ہے جو کفرو شرک کی تاریکیوں میں ہدایت کا نور ہے ضلالت کی پگڈندیوں میں صراط مستقیم اور حبل اللہ المتین ہے۔ پس اس کے مطابق ایمان لانے والے اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے مستحق ہوں گے۔