سورة الناس - آیت 3

إِلَٰهِ النَّاسِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

انسانوں کے معبود حقیقی کی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اور جو تمام کائنات کا پروردگار ہو، پوری کائنات پر اسی کی بادشاہی ہو، وہی ذات اس بات کی مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور وہی تمام لوگوں کا معبود ہو۔ چنانچہ میں اسی عظیم وبرتر ہستی کی پناہ حاصل کرتا ہوں۔