سورة الهمزة - آیت 5
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور تمہیں کیا معلوم کہ حطمہ کیا ہے؟
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لئے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم وشعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔