سورة الهمزة - آیت 4
كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ایساہرگز نہیں ہوگا، بخدا اسے حطمہ میں پھینکاجائے گا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔ 2- ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی۔