سورة العصر - آیت 2

إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ نوع انسانی کے لیے دنیا میں نقصان وہلاکت کے سوا کچھ نہیں (١، ٢)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب وروز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں پھر جب موت سے ہم کنار ہوتا ہے تو موت کے بعد بھی آرام وراحت نصیب نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے۔