سورة القدر - آیت 4

تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ملائکہ سماوی وروح الٰہی (٤) کا اس میں ہر طرف سے نزول ہوتا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* روح سے مراد حضرت جبرائیل (عليہ السلام) ہیں، یعنی فرشتے حضرت جبرائیل (عليہ السلام) سمیت، اس رات میں زمین پر اترتے ہیں،ان کاموں کو سرانجام دینے کے لئے جن کا فیصلہ اس سال میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔