سورة الليل - آیت 7
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو ہم اسے آسان راستے پر (چلنے کے لیے) سہولت دیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- يُسْرَى کا مطلب نیکی اور الْخَصْلَةُ الْحُسْنَى ہے۔ یعنی ہم اس کو نیکی واطاعت کی توفیق دیتے اور ان کو اس کے لئے آسان کر دیتے ہیں۔ مفسرین کہتے ہیں کہ یہ آیت حضرت ابوبکر صدیق (رضی الله عنہ) کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جنہوں نے چھ غلام آزاد کیے، جنہیں اہل مکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے سخت اذیت دیتے تھے۔ ( فتح القدیر ) ۔