سورة الليل - آیت 4
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بلاشبہ تمہاری مساعی مختلف قسم کی ہیں (٢)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کوئی اچھے عمل کرتا ہے، جس کا صلہ جنت ہے اور کوئی برے عمل کرتا ہے جس کا بدلہ جہنم ہے۔ یہ جواب قسم ہے شَتَّى، شَتِيتٌ کی جمع ہے، جیسے مَرِيضٌ کی جمع مَرْضَى۔