سورة الشمس - آیت 9

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس اب کامیاب وجود وہ ہے جس نے اپنی قوت محتسبہ کے عمل سے اپنی فطرت صالحہ کو بالکل پاک اور بے آمیزش رکھا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ اخروی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔