سورة النسآء - آیت 118
لَّعَنَهُ اللَّهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور شیطان نے کہا کہ میں تیرے بندوں سے (گمراہی کا) ایک مقررہ حصہ لے کر رہوں گا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مقرر شدہ حصہ سے، مراد وہ نذر ونیاز بھی ہو سکتی ہے جو مشرکین اپنے بتوں اور قبروں میں مدفون اشخاص کے نام نکالتے ہیں اور جہنمیوں کا وہ کوٹہ بھی ہو سکتا ہے جنہیں شیطان گمراہ کرکے اپنے ساتھ جہنم میں لے جائے گا۔