سورة الشمس - آیت 7

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر مادہ عالم کے ان تمام مظاہر وشیون کے بعد روح انسانی اور وہ قادر مطلق جس نے اس پر ایسی مناسب، موزوں مستقیم اور عادلہ فطرت صالحہ رکھی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یا جس نے اسے درست کیا۔ درست کرنے کا مطلب ہے، اسے متناسب الاعضاء بنایا، بےڈھبا اور بے ڈھنگا نہیں بنایا۔