سورة البلد - آیت 20
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہی کو آگ میں موند دیا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
*مُؤْصَدَةٌ کے معنی مُغْلَقَةٌ ( بند ) یعنی ان کو آگ میں ڈال کر چاروں طرف سے بند کر دیا جائے گا، تاکہ ایک تو آگ کی پوری شدت وحرارت ان کو پہنچے۔ دوسرے، وہ بھاگ کر کہیں نہ جا سکیں۔