سورة البلد - آیت 6

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال خرچ کرڈالا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- لُبَدًا ۔ کثیر، ڈھیر۔ یعنی دنیا کے معاملات اور فضولیات میں خوب پیسہ اڑاتا ہے، پھر فخر کے طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا پھرتا ہے۔