سورة البلد - آیت 4
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بلاشبہ ہم نے انسان کو اس طرح بنایا کہ اس کی زندگی مشقتوں سے گھری ہوئی ہے (٣)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس کی زندگی محنت ومشقت اور شدائد سے معمور ہے۔ امام طبری نے اسی مفہوم کو اختیار کیا ہے، جب جواب قسم ہے۔