سورة البلد - آیت 1

لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے پیغمبر ! ہم شہر مکہ کی قسم کھاتے ہیں (١)۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے جس میں اس وقت، جب اس سورت کا نزول ہوا، نبی کریم (ﷺ) کا قیام تھا، آپ (ﷺ) کا مولد بھی یہی شہر تھا۔ یعنی اللہ نے آپ (ﷺ) کے مولد ومسکن کی قسم کھائی، جس سے اس کی عظمت کی مزید وضاحت ہوتی ہے۔