سورة الفجر - آیت 26
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور نہ اس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑنے والا ہوگا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس لئے کہ اس روز تمام اختیارات صرف ایک اللہ کے پاس ہوں گے۔ دوسرے، کسی کو اس کے سامنے رائے یا دم زنی نہیں ہوگا حتیٰ کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی کسی کی سفارش تک نہیں کر سکے گا۔ ایسے حالات میں کافروں کو جو عذاب ہوگا اور جس طرح وہ اللہ کی قید وبند میں جکڑے ہوں گے، اس کا یہاں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا چہ جائکہ اس کا کچھ اندازہ ممکن ہو۔ یہ تو مجرموں اور ظالموں کا حال ہوگا لیکن اہل ایمان وطاعت کا حال اس سے بالکل مختلف ہوگا، جیسا کہ اگلی آیات میں ہے۔