سورة الفجر - آیت 16

وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جب اس کے ایمان کو کسی آزمائش میں ڈال کر اس طرح آزماتا ہے کہ رزق اس پر تنگ کرددیتا ہے (یعنی مصیبت میں ڈال دیتا ہے تو معا مایوس ہوکر) کہنے لگتا ہے کے میرا پروردگار تو مجھے ذلیل کررہا ہے اور میرا کچھ خیال نہیں کرتا (٤)۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی وہ تنگی میں مبتلا کرکے آزماتا ہے تو اللہ کے بارے میں بدگمانی کا اظہار کرتا ہے۔