سورة الفجر - آیت 6

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

) کیا تم نہیں دیکھتے کہ تمہارے پروردگار نے عاد

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ان کی طرف حضرت ہود (عليہ السلام) نبی بنا کر بھیجے گئے تھے انہوں نے تکذیب کی، بالآخر اللہ تعالیٰ نے سخت ہوا کا عذاب ان پر نازل کیا جو متواتر سات راتیں اور آٹھ دن چلتی رہی ( الحاقہ: 7 - 10 ) اور انہیں تہس نہس کر کے رکھ دیا۔