سورة الغاشية - آیت 26
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھرہمارے ذمہ ان کا حساب لینا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مشہور ہے کہ اس کے جواب میں [ اللَّهُمَّ! حَاسِبْنَا حِسَابًا يَسِيرًا] پڑھا جائے۔ یہ دعا تو نبی (ﷺ) سے ثابت ہے جو آپ (ﷺ) اپنی بعض نمازوں میں پڑھتے تھے، جیسا کہ سورۂ انشقاق میں گزرا۔ لیکن اس کے جواب میں پڑھنا، یہ آپ (ﷺ) سے ثابت نہیں ہے۔