سورة الغاشية - آیت 20

وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے بچھائی گئی ہے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کس طرح اسے ہموار کرکے انسان کے رہنے کے قابل بنایا ہے، وہ اس پر چلتا پھرتا، کاروبار کرتا اور فلک بوس عمارتیں تعمیر کرتا ہے۔