سورة الغاشية - آیت 19
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح قائم کیے گئے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کس طرح انہیں زمین پر میخوں کی طرح گاڑ دیا گیا ہے تاکہ زمین حرکت نہ کرے۔ نیز ان میں جو معدنیات اور دیگر منافع ہیں، وہ اس کے علاوہ ہیں۔