سورة الغاشية - آیت 1

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا آپ کو اس چھاجانے والی (آفت) کی خبر پہنچی ہے؟ (١)۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* هَلْ بمعنی قَدْ ہے۔ غَاشِيَةٌ سے مراد قیامت ہے۔ اس لئے کہ اس کی ہولناکیاں تمام مخلوق کو ڈھانک لیں گی۔